counter easy hit

لاہور: اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے بیان جمع کرادیا

Lahore: The girl described

Lahore: The girl described

لاہور…..لاہورمیں مبینہ طور پراجتماعی زیادتی کا نشانہ بننےوالی لڑکی نےاپنا تحریری بیان عدالت میں جمع کرا دیا۔
مبینہ طورپراجتماعی زیادتی کا نشانہ بننےوالی لڑکی کینٹ کچہری کی عدالت میں پیش ہوئی،لڑکی نےوکیل کے مشورے سے تحریری بیان عدالت میں جمع کرادیا۔بیان میں لڑکی کاکہناہےکہ ملزم عدنان ثناءاللہ اسے زبردستی گاڑی میں بٹھاکر ہوٹل لے گیااور دھمکی دی کہ جوکہتاہے،وہ کرے،ورنہ جان سے ماردے گا۔لڑکی کےمطابق ملزم نےاسےنشہ آورمشروب پلایااور زیادتی کا نشانہ بنانےکےعلاوہ موبائل فون کےکیمرے سےویڈیو بھی بنالی۔