yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پیرس سے حلقہ این اے 120

MH Kazmi September 22, 2017 1 min read
NA-120, Election, after, effects, in, Paris
Share this:

NA-120, Election, after, effects, in, Parisمیں اس وقت پیرس میں ہوں، اسد رضوی صاحب تو پاکستان گئے ہوئے ہیں، مگر صائم بیٹا گھر پر ہی ہے۔ تھوڑی دیر پہلے میں اور عزیر احمد ’’جیو‘‘ پر شاہ زیب خانزادہ کا شو دیکھ رہے تھے جس میں وہ مسلم لیگ (ن) کے طلال چودھری سے مکالمہ کررہے تھے، یہ دونوں بہت ذہین ہیں۔ شاہ زیب خانزادہ تیکھے سوالات بہت سلیقے سے کرتا ہے اور ایک اور بات جو مجھے بہت پسند ہے وہ جب مسلم لیگ (ن) کے کسی لیڈر سے بات کرتا ہے اور وہ اشاروں کنایوں میں ان قوتوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو ان کے خلاف ایک عرصے سے صف آرا ہیں تو وہ کبھی یہ کہتے ہوئے ان کے پیچھے نہیں پڑتا ’’ان کا نام لیں، نام لیں‘‘ حالانکہ انٹرویو دینے والے اور لینے والے دونوں بلکہ اب تو عام لوگوں کو بھی پتہ ہوتا ہے کہ ان کا اشارہ کس طرف ہے اگرچہ وہ تو محض ’’چیزا‘‘ لے رہے ہوتے ہیں۔ طلال چودھری کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ ایک ماہر وکیل اور منجھے ہوئے سیاست دان کی طرح انٹرویوز میں بہت مشکل اور پیچیدہ سوالات کا بہت سلجھے ہوئے انداز میں جواب دیتے ہیں۔ ویسے ان دنوں مجھے مسلم لیگ (ن) والوں پر بہت حیرت ہورہی ہے کہ وہ ہر طرح کے خطرناک ترین حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار نظر آتے ہیں، ماضی میں بھی مسلم لیگ (ن) اور دوسری جماعتوں کو اس طرح کی صورت حال پیش آئی مگر وہ ہر دفعہ پائوں جما کر کھڑے نہ رہ سکے۔ اس مرتبہ صورت حال مختلف ہے، خواجہ آصف خواجہ سعد رفیق، درویش سیاست دان پرویز رشید، رانا ثناء اللہ اور مسلم لیگ کے دوسرے بہت سے قائدین تو پوری دلیری سے بات کرتے چلے آتے ہیں مگر مجھے ان دنوں اپنے دوست صف اول کے دانشور اور وفاقی وزیر احسن اقبال پر حیرت ہے جو وہ سب باتیں بغیر اندیشہ ہائےدور دراز کے کرتے ہیں اور ’’سر بازار می رقصم‘‘ کی تصویر بنے دکھائی دیتے ہیں۔
میں جس موضوع پر کالم لکھنے جارہا تھا وہ حلقہ این اے 120کا الیکشن تھا، میرے خیال میں کسی بھی جماعت کے لئے اتنے بدترین حالات میں جو الیکشن سے پہلے مسلم لیگ (ن) کے لئے پیدا کردیئے گئے تھے، الیکشن جیتنا تقریباً ناممکن تھا۔ ملک کے مقبول وزیراعظم اور جماعت کے رہنما کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دے دیا۔ اس کے بعد جے آئی ٹی اور بے شمار جھوٹ اس کے علاوہ جو خان صاحب اور بعض اینکر تواتر سے بولتے چلے جاتے ہیں۔ اس حلقے میں گزشتہ انتخابات میں خود نوازشریف امیدوار تھے۔ اس بار بیگم کلثوم نواز کو میدان میں اترنا پڑا اور اس کے ساتھ ہی ان کے کینسر کی تشخیص ہوئی اور ابھی تک برطانیہ میں ان کی تین سرجریاں ہو چکی ہیں۔ الیکشن کے دوران مسلم لیگ کے تین فعال کارکن بھی غائب کردیئے گئے۔ اللہ جانے ابھی تک وہ واپس آئے کہ نہیں۔ اس کے علاوہ پولنگ کے دوران بعض ایسی شکایات سامنے آئیں جن کا میں ذکر نہیں کرنا چاہتا۔ میں ایک دفعہ پھر اپنے چار ماہ پیشتر شائع ہونے والے کالم کا حوالہ دینا چاہتا ہوں۔ جس میں میں نے کہا تھا کہ ’’نوازشریف کو دیوار سے نہ لگائیں‘‘ کہ میں جانتا ہوں وہ بہت بڑے فائٹر ہیں، مگر اس بار انہوں نے کئی کمپرومائز کئے جوکچھ لوگوں کے خیال میں ان کے حق میں نہیں گئے۔ بہرحال یہ وہ صورت حال تھی جس میں اکیلی مریم نواز کو جماعت کے جاں نثاروں کے ساتھ الیکشن میں اترنا پڑا۔ انہوں نے بے پناہ محنت کی اور سچ پوچھیں تو جن حالات میں انہوں نے الیکشن لڑا ان کی چودہ ہزار ووٹوں کی جیت ایک لاکھ ووٹوں کے برابر ہے۔
اور ہاں الیکشن کے بعد سے اپنے شیخ رشید نظرنہیں آرہے، انہوں نے مبینہ طور پر ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر مسلم لیگ یہ الیکشن جیت گئی تو وہ ایک نجس جانور (جانور کا نام میں نہیں لکھ رہا) کا گوشت کھائیں گے۔ میرے خیال میں وہ نجس جانور ان کی تلاش میں ہے اور کہنا چاہ رہا ہے کہ شیخ صاحب حاضر خدمت ہوں، نوش جاں فرمائیں۔ اورہاں اپنی شیریں مزاری، جہانگیر ترین، علیم خان اور شاہ محمود قریشی بھی کم کم دکھائی دیتے ہیں۔ عمران خان نظر آتے ہیں، مگر پہچانے نہیں جاتے، انہوں نے زندگی میں اتنے جھوٹ بولے ہیں کہ اب ان کے اپنے چہرے کی شکل جھوٹ جیسی ہوگئی ہے۔
کالم کچھ سنجیدہ نہیں ہوگیا؟ تو پھر کیوں نہ کچھ ہلکی پھلکی سی باتیں ہو جائیں، یہ مجھے وٹس ایپ پر موصول ہوئی ہیں۔
ایک تصویر میں تحریک انصاف کی ہارنے والی امیدوار محترمہ یاسمین راشد جو ایک دفعہ نوازشریف اور دوسری دفعہ کلثوم نواز سے شکست کھا چکی ہیں، تصویر میں دو انگلیوں سے فتح کا نشان بنا رہی ہیں، چہرے پر مسکراہٹ ہے اور کہہ رہی ہیں ’’میں دو دفعہ ذلیل ہو چکی ہوں‘‘۔
ایک کارٹون ہے جس کا عنوان ’’عدلیہ کی موجودہ صورت حال‘‘ ہے مگر میں نہیں بتائوں گا کہ اس حوالے سے کارٹون کیا بنایا گیا ہے۔
ایک تصویر مسکراتے ہوئے عمران خان کی ہے اور وہ کہہ رہے ہیں کہ ’’مبارک ہو، ہم ایک بار پھر ہار گئے ہیں۔
ایک میں تحریک انصاف کے جنازے کو اس کی قیادت کاندھا دیتی دکھائی گئی ہے۔
ایک ٹرک دکھایا گیاہے جس پر لکھا ہے ’’برنال سے بھرا ٹرک بنی گالہ کی طرف رواں دواں‘‘
ایک بہت چبھتی ہوئی اور سپریم کورٹ کے لئے قابل توجہ تحریر:’’ عمران خان کے بقول سترہ ستمبر کو عوام سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہوں گی۔ جج بھی کہہ رہے ہوں گے کہ خود تو ہر بار ذلیل ہوتا ہے، اس دفعہ ہمیں بھی خواہ مخواہ درمیان میں لے آیا‘‘۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کے اکثر ووٹر بطور گائنا کالوجسٹ ان کے ہاتھوں پیدا ہوئے اور جب ان کے ووٹ اپنے خلاف دیکھے ہوںگے تو کہتی ہوں گی ’’میں نے تمہیں کیوں نکالا؟
جماعت اسلامی اور پی پی پی ایک دوسرے کو جائن کر لیں۔
اور ایک آخری بہت جاندار جملہ (باقی تو محض جگتیں تھیں)
’’کاغذ کی ایک بے جان سی پرچی نے کتنی بڑی بڑی قوتوں کو ہرا دیا؟‘‘

 بشکریہ : روزنامہ جنگ
Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Aisha, Gulalai, said, Musharraf, is, talking, the, truth, and, she, was, in, Jhelum, yesterday
Previous Post پرویزمشرف کے بیان میں سچائی ہے، عائشہ گلالئی
Next Post بھائی سے وفادار تھا اور رہوں گا، شہباز شریف
Faithful with brother and will stay, Shehbaz Sharif

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.