counter easy hit

ن لیگ کے کچھ وزیر قربان ہوتا دیکھ رہا ہوں: منظور وسان

Manzoor Wasan

Manzoor Wasan

کراچی (یس ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنماء منظور وسان پیش گوئیاں کرنے میں خصوصی شہرت رکھتے ہیں۔

منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کا دھرنا زیادہ کام نہیں دکھا سکتا انہیں چار سیٹوں سے زیادہ ملنے والا نہیں۔ منظور وسان کا کہنا تھا پاکستان مسلم لیگ کے کچھ وزراء کی قربانی ہو سکتی ہے۔

تاہم جنرل الیکشن دو ہزار اٹھارہ میں ہونگے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کی جگہ نہیں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہے۔