counter easy hit

ثنا مرزا سے بدتمیزی کی مذمت کرتا ہوں، رہنما تحریک انصاف نعیم الحق

Naeem-ul-Haq

Naeem-ul-Haq

لاہور (یس ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ ثنا مرزا سے بدتمیزی کی مذمت کرتا ہوں ثناء مرزا کو جیو نیوز پر روتے ہوئے دیکھا اور ان کے آنسو دیکھ کر بے حد افسوس ہوا۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ثنا مرزا سے بدتمیزی کرنے والوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف کارروائی کریں گے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ جو کارکن بدتمیزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کی مذمت اور ذمہ دار کارکنوں کے خلاف کارروائی کے اعلان کے باوجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جیو نیوز کے رپورٹر امین حفیظ کو غلیل سے شیشے کی گولی مار کر زخمی کر دیا۔

سمجھ سے بالا تر ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کا اپنے قائدین کے احکامات کو مسلسل نظر انداز کرنا جان بوجھ کر ہے یا یہ تنظیمی پالیسی کا حصہ ہے۔