counter easy hit

دفترمسلم لیگ(ن ) لالہ موسیٰ میں یوم تکبیرکے حوالہ سے خصوصی تقریب منعقدہوئی

N Lala Musa

N Lala Musa

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)دفترمسلم لیگ(ن ) لالہ موسیٰ میں یوم تکبیرکے حوالہ سے خصوصی تقریب منعقدہوئی ،تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع وممبرقومی اسمبلی چوہدری جعفراقبال تھے،تقریب میں مسلم لیگی کارکنان اور عوام کی کثیرتعدادشریک تھی ،چوہدری جعفراقبال ایم این اے نے کارکنان کے ہمراہ یوم تکبیرکے حوالہ سے خصوصی کیک کاٹا،اس موقعہ پرملکی سلامتی ،استحکام ،دہشتگردی سے نجات اور سربراہ مسلم لیگ(ن) وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی صحت یابی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری جعفراقبال ایم این اے نے کہاکہ میاں نوازشریف نے1998میں دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایاتھااب بہترین پالیسیوں کی بدولت پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے ،انہوں نے کہاکہ ایٹمی دھماکے مسلم لیگ(ن) اور میاں نوازشریف کاوہ عظیم کارنامہ ہے جسے رہتی دنیاتک یادرکھاجائے گا،آج اگرپاکستان ایٹمی ملک ہے تو ہم پڑوسی ملک بھارت سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرباتیں کرلیتے ہیں ،ایٹمی دھماکوں سے ایشیاء میں طاقت کا توازن قائم ہوااور پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیرہوا،اس موقعہ پر سیٹھ قدیراحمدکنوینئرمسلم لیگ (ن)لالہ موسیٰ ،ڈپٹی کنوینئرسجاداحمدبٹ،معظم بٹ،شہزاداقبال انصاری،محمدتنویرڈار،میاں انس ظفر،شیرازمحمودبٹ ،آغاعرفان اشرف،ملک اویس اختر،عبدالرزاق بٹ،آفتاب دھامہ،سیدرضی شاہ سابق نائب ناظم بدہوکالس،محمدنعیم بٹ اسلام پورہ،میاں محمدبوٹاالمعروف باباشیر بھی نمایاں تھے۔