counter easy hit

یوم تکبیرکے پرمسرت موقعہ پر پوری قوم مبارک بادکی مستحق ہے ،چوہدری محمداشرف دیونہ

Ch mhmdasrf dyunh

Ch mhmdasrf dyunh

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) ممتازمسلم لیگی راہنماء وایم پی اے چوہدری محمداشرف دیونہ کے ڈیرہ دیونہ پر یوم تکبیرکے پرمسرت موقعہ پرخصوصی تقریب منعقدہوئی،تقریب کی صدارت ایم پی اے چوہدری محمداشرف دیونہ نے کی،اس موقعہ پریوم تکبیرکے حوالہ سے کیک کاٹاگیااور ملکی سلامتی ،استحکام اور خصوصاً ایٹمی دھماکوں کے خالق میاں محمدنوازشریف وزیراعظم پاکستان کی صحت وتندرستی اور درازی عمرکیلئے خصوصی دعاکی گئی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے چوہدری محمداشرف دیونہ نے کہاکہ یوم تکبیرکے پرمسرت موقعہ پر پوری قوم مبارک بادکی مستحق ہے ،یہ دن بھی یوم آزادی پاکستان کی طرح انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،اس دن پاکستان پوری دنیامیں پہلی مسلم ایٹمی طاقت کے طورپر نمودارہوا،انہوں نے کہاکہ جس طرح پاکستان مسلم لیگ(ن) کوپاکستان کے قیام کا اعزازحاصل ہے اسی طرح میاں محمدنوازشریف کو پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیربنانے کا اعزازحاصل ہوا،انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیربنانے کیلئے وجودمیں آیااور اس سے ایشیاء کا امن محفوظ ہوا،انہوں نے کہاکہ ایٹمی دھماکے میاں محمدنوازشریف کا وہ کارنامہ ہیں جسے رہتی دنیاتک یادرکھاجائے گا۔