counter easy hit

نارووال میں میڈیکل کالج بنانا چاہتاہوں، این او سی نہیں دیا جا رہا،ابرار الحق

 N and C being given, Abrar

N and C being given, Abrar

لاہور…..لاہور ہائیکورٹ نے سہارا لائف ٹرسٹ کو میڈیکل کالج کا این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی سیکرٹری صحت سے جواب طلب کرلیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں سہارا فار لائف ٹرسٹ کے سربراہ ابرار الحق کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نارووال میں میڈیکل کالج کھولنا چاہتے ہیں لیکن سیاسی بنیادوں پر این او سی جاری نہیں کیا جا رہا۔ابرار الحق کی رف سے استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب حکومت کو این او سی جاری کرنے کا حکم جاری کرے ہائیکورٹ نے وفاقی سیکرٹری صحت پنجاب سے سولہ فروری تک جواب طلب کر لیا۔