counter easy hit

ماسٹرز چمپیئنز لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

Champions League matches

Champions League matches

شارجہ……ماسٹرز چمپیئنز لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے ۔لیبرا لیجنڈز ،سجی ٹیریس اسٹرئیکرز کے مد مقابل ہوگی جبکہ لیو لائنز ورگو سپر کنگز کا سامنا کرے گی ۔ایونٹ کے تمام میچز جیو تیز سے براہ راست نشر کئے جائیں گے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دن کا پہلا میچ لیبرا لیجنڈز اور سیجی ٹیریس اسٹرئیکرز کے درمیان کھیلا جائےگا ۔سیجی ٹیریس اسٹرائیکرز کے دو میچز دو ہی پوائنٹس ہیں جبکہ لیبرا لیجنڈز ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی کامیابی کی منتظر ہے۔ایک اور میچ میں لیو لائز ورگو سپر کنگز آمنے سامنے ہونگی۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ایک ایک میچ جیت کر دو دو پوائنٹس حاصل کرچکی ہیں ۔ماسٹرز چمپیئنز لیگ کے میچز جیو تیز سے براہ راست نشر کئے جائیں گے ۔