yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

میرا ٹویٹ، میری مرضی

Web Editor April 21, 2018 1 min read
My tweet, my wish
Share this:

فیمینزم تحریک کی بنیاد درست اور منطقی تھی۔ اٹھارویں اور انیسویں صدی میں سنٹرل یورپ سے شروع ہونے والی یہ تحریک اپنے بنیادی نظریے کی سچائی کی طاقت کے بل پر پوری دنیا میں تیزی سے سرائیت کر گئی۔ مگر جس طرح سے لبرلزم اور ان تمام دوسرے نظریات، جنہوں نے جنم ہی انسانی حقوق کی برابری سے لیا، انتہا پسندی اختیار کرتے گئے۔ تقریباً ویسا ہی حال فیمینزم تحریک کا بھی ہوا ہے۔

My tweet, my wishاس میں کوئی شک نہیں کہ مدرسوں، سکولوں، کالجز، ورک پلیس یہاں تک کہ گھروں کی چار دیواری کے اندر بھی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا رہا ہے۔ یہ پریکٹیس کم و بیش ہر زمانے میں اور دنیا کے ہر ملک میں جاری ہے مگر کیا اس سب کی آڑ میں خواتین کو کھلی چھٹی دے دی جائے کہ جس شخص سے سکور برابر کرنا ہو، اس کے بارے میں بغیر ثبوت کے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا ایک ٹویٹ کر دیا جائے؟ اس کے بعد وہ شخص ہر فورم پر تاحیات اپنی صفائیاں دیتا پھرے؟ “میرا جسم میری مرضی” اور “اپنا کھانا خود گرم کر لو” کی حد تک تو ٹھیک تھا لیکن کیا “می ٹو” تحریک کا مطلب یہ ہے کہ ہر عزت دار شخص کی سرعام پگڑی اچھالی جاتی رہے؟

ہو سکتا ہے میشا سچ کہہ رہی ہو اور علی ظفر نے واقعی ایسی حرکت کی ہو مگر کیا ایسے سنجیدہ مسئلے کا حل ایک “ٹویٹ” ہے؟ میشا نے جو کھیل شروع کیا ہے، اس کے اگلے مرحلے میں اب دونوں طرف سے الزام تراشی کا ایک طویل سلسلہ شروع ہونے کا قوی امکان ہے جس میں کچھ لوگ علی ظفر کو پارسا تو کچھ میشا شفیع کو ایک بہادر کردار کے طور پر سامنے لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ مگر منطقی سوال یہ ہے کہ کیا ایک سپر سٹار کی پوری زندگی کی محنت سے کمائی ہوئی عزت پر بغیر کسی ثبوت کے ایک ہوائی حملہ کر کے میشا شفییع نے اپنے آپ کو عائیشہ گلالائی کی صف میں کھڑا نہیں کر لیا؟ ایک لمحے کے لئے سوچیں کہ اگر میشا شفیع پر کل کو کوئی ڈائریکٹر یا پروڈیوسر یہ الزام لگا دے کہ میشا نے کام کے بدلے جنسی تعلقات کی آفر کی تو میشا اپنے آپ کو کس فورم پر، کس طریقے اور کس منہ سے ڈیفینڈ کرے گی؟

آج کل یہ صورتحال ہے کہ ایک طرف اگر کوئی کسی عورت کے بارے میں متنازعہ بات تو دور کوئی ہلکی پھلکی جگت بھی کر دے تو خواتین کے حقوق کے چیمپئین اس کے خلاف واجب القتل ہونے کے فتوے دینے لگتے ہیں۔ اس کے فیملی بیک گراونڈ سے لے کر اس کی تربیت تک کو حدف تنقید بنایا جاتا ہے مگر دوسری طرف ایک خاتون سربازار کسی مرد کے کپڑے بھی اتار دے تو بھی خاتون ہی سچی اور پارسا۔

عزت اور ذلت خدا کے بعد انسان کے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے اور جب بھی ہم کسی پر کیچڑ اچھالنے کا سوچیں، ایک لمحے کے لئے رک کر یہ بھی سوچ لیں کہ وہی کیچڑ کسی نہ کسی صورت آج یا کل ہمارے اپنے منہ پر بھی واپس آ سکتا ہے۔ شطر بے مہار معاشرے کو ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والوں اور اس کی اڑ میں سیاسی، سماجی یا معاشی فائدہ اٹھانے والوں کے درمیان فرق سمجھنا چاہئیے۔ اب یہ ٹرینڈ ختم ہونا چاہئیے کہ ” میرا ٹویٹ، میری مرضی”۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Famous singer Maisha Shafi and poor Masha Shafi
Previous Post مشہور گلوکارہ میشا شفیع اور غریب میشا شفیع
Next Post ہارس ٹریڈنگ اور خان صاحب کا سیاسی وار
Horse Trading and political leaders of Khan Sahib

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.