counter easy hit

میری والدہ فیصل آباد میں پیداہوئی تھیں ، امیتابھ بچن

My mother was born in Faisalabad, Amitabh Bachchan

My mother was born in Faisalabad, Amitabh Bachchan

ممبئی: بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے فیس بک کا لائیو آپشن استعمال کرناشروع کردیا گزشتہ روز انھوں نے ’’فیس بک لائیو‘‘ کے دوران اپنے مداحوں کے سوالوں کا جواب دیے۔

اس دوران امیتابھ کا کہنا تھا کہ انہیں اس آپشن کو استعمال کر کے بہت مزہ آرہا ہے، انھوں نے پہلے تو ٹیسٹنگ لائیوکیا پھرجب ہرچیزسمجھ گئے تو دوبارہ سے آن لائن ہوئے۔ اس وقت وہ اپنے آفس میں بیٹھے تھے، امیتابھ بچن نے ایک مداح کواپنی آنیوالی فلم ’’سرکار 3‘‘ کے متعلق بتا یا کہ یہ اگلے سال 17 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

پاکستان سے رابطہ کرنے والے پرستار سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ کا تعلق پاکستان سے تھا وہ فیصل آباد میں پیدا ہوئیں تھیں۔ انھوں نے اپنے آفس میں موجود پیٹنگز اور تصاویر بھی دیکھائیں اور پورے کمرے میں موجود چیزوں کو بھی دیکھایا جن میں وہ تمام تحائف موجود تھے جو انھیں ان کے مداحوں نے دیے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website