counter easy hit

میری اور کاجول کی جوڑی ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ میں تہلکہ مچائے گی، شاہ رخ خان

Shah Rukh Khan and Kajol

Shah Rukh Khan and Kajol

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ اوران کی جوڑی دار کاجول فلم “دل والے” کے ذریعے پھر سے بالی فلم نگری میں جلوے بکھیرنے کے لئے تیار ہیں۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جوڑی دار کاجول کے ساتھ ’’دل والے ‘‘ کے ذریعے پھرسے بالی ووڈ میں جادو جگانے کے لئے پرجوش ہیں۔ اس سلسلے میں وہ کاجول کے شکر گزار ہیں کہ وہ ان کے ساتھ پھرسے کام کر نے کے لیے آمادہ ہو گئی ہیں۔

واضح ر ہے کہ شاہ رخ خان اور کاجول کی معروف جوڑی بازی گر،دل والے دلہنیا لے جائیں گے،کرن جوہر،کچھ کچھ ہو تا ہے،کبھی خوشی کبھی غم اور مائی نیم از خان جیسی کامیاب فلمیں دے چکے ہیں۔