counter easy hit

میری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور میں زخمیوں کی جلد شفایابی کیلئے دعاگو ہوں، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے جس میں انہوں نے کہا کہ میری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور میں زخمیوں کی جلد شفایابی کیلئے دعا گو ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہزار گنجی ، کوئٹہ میں معصوم شہریوں پر دہشتگردحملہ نہایت المناک ہے جس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کر چکا ہوں اور فوری تحقیقات کے ساتھ عوام کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت جاری کی جا چکی ہے۔

یاد رہے کہ کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے میں 20 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ 40 سے زائد زخمی ہیں جنہیں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے زخمیوں کو ہر قسم کی علاج کی سہولت فراہم کرنے کا حکم بھی جاری کر دیاہے۔ جبکہ دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی سخت مذمت کی ہے اور پیغام جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا کہناتھا کہ دل بہت رنجیدہ ہے، اللہ شہیدوں کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو صحت عطا فرمائے، متاثرہ خاندانوں کو صبردے ۔یاد رہے کہ کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے میں بیس افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعددزخمی ہیں جن کا علاج جاری ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی تمام زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں ہزار گنجی کے قریب فروٹ منڈی میں دھماکے میں 2 بچوں سمیت16 افراد شہیداور 30 زخمی ہو گئے۔وزیراعظم عمران خان ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔وزیراعظم نے حکام سے کوئٹہ دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ،وزیراعظم کی زخمیوں کوبہترین طبی امدادکی فراہمی کی ہدایت کردی۔