counter easy hit

کوئٹہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق 2 زخمی

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آج دھماکے کے بعد ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

جبکہ دو زخمی ہوگئے۔فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے فائرنگ مسجد کے حجرے میں کی۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ہی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ جان کی بازی ہارگئے تھے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ کو3 گولیاں لگیں، حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔یاد رہے کہ 2 فروری کو بلوچستان کے علاقے کیچ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔لیویز حکام کا کہنا تھا کہ زمران کے پہاڑی علاقوں میں لاشوں کی اطلاع ملی جس پر لیویز اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔لیویز حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مارے جانے والے افراد منشیات ڈیلرتھے، جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ دوسری جانب ایک یہ بھی افسوسناک خبر تھی کہ ہزار گنجی فروٹ مارکیٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے، زخمیوں کوبولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ ہزارگنجی کی فروٹ مارکیٹ کے قریب دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں بیس افراد جاں بحق جبکہ اڑتالیس سے زائد زخمی ہوئے، جائے وقوعہ پر ریسکیو کارروائیاں جاری ہے اور زخمیوں کوبولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیا ہے۔دھماکے کے بعد پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔