counter easy hit

مظفر گڑھ،سیکیورٹی خدشات ، مختاراں مائی گرلزا سکول بند

Mukhtaran Mai Girls School

Mukhtaran Mai Girls School

مظفر گڑھ (یس ڈیسک) مظفر گڑھ میں سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث مختار اں مائی گرلزا سکول بند کردیا گیا ،،محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ مختاراں مائی کے اسکول میں سیکیورٹی انتظامات ناقص ہیں۔

تحصیل جتوئی میں قائم مختاراں مائی گرلز اسکول میں 800 سے زائدغریب بچیاں مفت تعلیم حاصل کررہی ہیں،،محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ا سکول کو مناسب سیکیورٹی انتظامات کرنے کا کہا گیا تھا جو نہیں کیے گئے۔

جس کے باعث اسکول نہیں کھولا جا سکتا ،،دوسری طرف مختاراں مائی کا کہنا ہے کہ اسکول ملکی اورغیر ملکی فنڈز سے چلتا ہے اس وقت ادارے کے پاس سیکیورٹی انتظامات کیلیے فنڈز موجود نہیں مختاراں مائی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسکول کو سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ غریب بچیاں تعلیم حاصل کر سکیں۔