counter easy hit

عمران خان کے دھرنوں سے ملک کمزور ہو گا، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (یس ڈیسک) اپوزیشن لیڈر سید خورشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے دھرنوں سے ملک کمزور ہو گا، سیاسی جماعتوں کی آپس کی لڑائی دہشتگردی کیخلاف جنگ کو متاثر کرے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے آل پارٹیز کانفرنس میں خود کہا تھا کہ وہ نواز شریف کی مدد کرنے آئے ہیں۔

عمران خان ایک طرف نواز شریف کو مضبوط کرنا چاہتے تو دھرنوں سے خود ہی حکومت کو کمزور بھی کر رہے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہاکہ غلط حکومتی پالیسیوں سے آنے والے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہو گا۔