counter easy hit

حسب روایات جشن آمد مصطفی کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں،مولوی رشید

Mustafa Preparations , Maulana Rashid

Mustafa Preparations , Maulana Rashid

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ +محمد رضا)ممتاز سماجی کاروباری شخصیت مولوی رشید اور چوہدری مظہر اقبال آف چکوڑی شیر غازی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حسب روایات چکوڑی شیر غازی میں جشن آمد مصطفی کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں اور مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ اس عظیم دن کو منائیں گے اس دن ہم جتنی زیادہ خوشیاں منائیں وہ کم ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس دن اپنے محبوب نبی حضرت محمد ﷺکو اس دنیا میں بھجا اور فرسود ہ رسومات کا خاتمہ ہوگیا مولوی رشید اور چوہدری مظہر اقبال نے مزید کہا کہ آئیں عہد کریں کہ زیادہ سے زیادہ خوشیاں منائیں چراغاں کریں گے اور اپنی زندگیاں اسلام کی سنہری اصولوں اور حضور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق گزاریں گے اور غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے کا عملی نمونہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہ کریں گے