counter easy hit

مسلمان اور کافر کے مابین ایمان کے بعد بنیادی طور پر نماز کا فرق ہے، امام شاہد تمیز ضیا

Imam Shahid Tameez

Imam Shahid Tameez

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) مسلمان اور کافر کے مابین ایمان کے بعد بنیا دی طور پر نما ز کا فرق ہے ، اہل اسلام اللہ اور اسکے رسول کے احکامات کے مطابق زندگی بسر کرتے ہیں جبکہ غیر مسلم اپنی ذاتی خواہشات کی تکمیل کیلیے سب کچھ کر گزرتے ہیں ، مسلمان ہر مشکل میں اللہ کو یاد کرتا اور صبر و برداشت کا دامن کبھی اپنے ہاتھوں سے جا نے نہیں دیتا۔

ان خیالات کا اظہا ر معروف مذہبی سکا لر و انچارج ضیاء الا مہ سنٹر بو زلے گرین امام شاہد تمیز نے خطبہ جمعہ کے دوران کیا ۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر مظہر حسین شاہ ، مزمل اعوان قا دری ، عرفان علی ، قمر خلیل ، ارشد مرزا ، محمد ثا قب ، محمد سخی ، شمس پیرذادہ ، محمد اختر اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اما م شاہد تمیز نے کہاکہ والدین کے عزت و احترام پر اسلام نے بہت زور دیا ہے یہا ں تک کہ اپنے والدین کو انکے نام سے پکارنا بھی بے ادبی اور خلا ف احترام ہے۔

انہو ں نے کہاکہ آج اسلام سے دوری اور نما ز سے بیزاری کی بدولت گھر گھر میں والدین کے نافرمان پیدا ہو رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ اسلام کے منافی طریقہ کار کی بدولت مسلم امہ کا تشخص تباہ و برباد ہو رہا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پیغمبر اسلام ۖ اور بزرگان دین نے حقیقی مذہبی رواداری اور اقدار کا جو حکم صا در فرمایا ہے اسے اپنی زندگیوں پر لا گو کرنے کی شدید ضرورت ہے۔

انہو ںنے کہاکہ دنیا و آخرت میں وہی لو گ کامیاب و کامران ہیں جو اپنے نفسوں کو پاک رکھتے اور برائی سے حد درجہ اجتناب کرتے رہتے ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ آج مسلمانوں نے جو رویہ اپنایا ہوا ہے ایک دوسرے کے خلا ف کینہ بغض اور حسد دلوں میں رکھنا اسلام اور دینی تعلیمات کے منافی ہے وہی اچھا اور سچا مسلمان ہے جو دوسرے مسلمان کی کامیابی پر خوش ہو تا اور اسکے مشکل وقت میں ساتھ دیتا ہے۔

Zia ul Ummah Centre UK

Zia ul Ummah Centre UK

Zia ul Ummah Centre UK

Zia ul Ummah Centre UK

Zia ul Ummah Centre UK

Zia ul Ummah Centre UK

Zia ul Ummah Centre UK

Zia ul Ummah Centre UK