yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

مسلم لیگ (ن) کا ایاز صادق اور صدیق بلوچ کے حلقوں میں ضمنی انتخاب لڑنے کا اعلان

Yes 1 Webmaster August 27, 2015 1 min read
Nawaz Sharif Meeting
Share this:
Nawaz Sharif Meeting
Nawaz Sharif Meeting

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) نے این اے 122 اور این اے 154 میں بھرپور طریقے سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں الیکشن ٹریبونل کی جانب سے این اے 122 اور این اے 154 میں انتخابی دھاندلی سے متعلق درخواستوں پر فیصلوں سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے بجائے دونوں حلقوں پر دوبارہ ضمنی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے فیصلہ کیا ہے کہ سردار ایاز صادق اور صدیق بلوچ کے خلاف فیصلے پر عوامی عدالت میں حاضر ہوں گے اور عوام دیگر ضمنی انتخاب کی طرح اس بار بھی ہمیں قبولیت کی مہر ثبت کرے گی کیونکہ انتخابات میں جب بھی ڈبے کھلتے ہیں تو شیر ہی نکلتا ہے اور ماضی کی طرح اس بار بھی ضمنی انتخابات میں عمران خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان صرف سازش اور انارکی پھیلا سکتے ہیں، جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے تو عمران خان اس میں خلل ڈالنے لگ جاتے ہیں، عمران خان ایاز صادق کے حلقے سے الیکشن سے فرار حاصل کررہےہیں اور جہانگیرترین بھی انتخاب لڑنے سے بچ رہے ہیں، ہم انتخابات کے لئے تیار ہیں اور ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، اب الیکشن کمیشن کا کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔

عمران خان اور جہانگیرترین ضمنی الیکشن میں اپنی سچائی ثابت کریں، این اے 122 پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق ہی ہوں گے تاہم این اے 154 پر صدیق بلوچ کی ڈگری جعلی قرار دیئے جانے کی وجہ سے وہاں معاملہ دوسرا ہے۔ سعد رفیق اس وقت بیرون ملک ہیں اس لئے ان کی وطن واپسی پر ان کے کیس کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں، ان کے نجانے کتنےتھرڈ امپائر ہیں، لیکن ہمارا تھرڈ امپائر صرف عوام ہیں، انہیں ڈر ہے کہ اگر مسلم لیگ (ن) 2018 تک کامیاب ہو گئی تو انہیں 2013 سے زیادہ عبرتناک شکست ہو گی۔ ہم ملک میں شفافیت پر یقین رکھتے ہیں انتقامی کاروائیوں پر یقین نہیں رکھتے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Missile
Previous Post پاکستان آئندہ چند برسوں میں ایٹمی ہتھیار بنانے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا، رپورٹ
Next Post ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شائقین اپنی ٹیم سے اچھی امیدیں لگا لیں: یونس خان
Younus Khan

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.