counter easy hit

ہالی ووڈ اداکارہ کیمرون ڈیاز نے شادی کرلی

Cameron Diaz ,Banjo Madden

Cameron Diaz ,Banjo Madden

لاس اینجلس (یس ڈیسک) کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیمرون ڈیاز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ کیمرون ڈیاز کے ترجمان کے مطابق 42 سالہ اداکارہ کی شادی 35 سالہ امریکی موسیقار بینجی میڈن سے ہوئی ہے۔

شادی کی تقریب پیر کی رات لاس اینجلس میں کیمرون کے گھر میں منعقد ہوئی۔دونوں فنکاروں کی یہ پہلی شادی ہے۔ کیمرون ڈیاز نے ہالی وڈ میں 1994 میں فلم دی ماسک سے قدم رکھا ،جس کے بعد انکی کامیابیوں کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔