counter easy hit

مشرف بزدل ہم بہادری سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، مریم نواز

اسلام آباد: نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پرویز مشرف بزدل ہیں جب کہ ہم مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

Musharraf coward we are facing bravery cases, Maryam Nawazاسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف جیسے لوگ بزدل ہیں جب کہ ہم یہاں دلیری سے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں، ہم ہسپتال میں نہیں چھپے، مشرف نے وطن واپس آنا ہوتا تو بھاگتے ہی کیوں، سیاست دانوں اور مشرف جیسوں میں فرق پتہ لگنا چاہیے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج تک کسی گواہ نے آ کر نہیں کہا کہ ہم نے کوئی کرپشن کی، ایک گواہ تو بتائیں جس نے کٹہرے میں آ کر کہا ہو کہ 5000 کی کرپشن ہوئی، کیا سات ماہ سے کیس چل رہا ہے کسی گواہ نے ہمارے خلاف بیان دیا؟۔