counter easy hit

مسلم لیگ (ق) فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ کا برطانیہ سمیت یورپی ممالک کے صدور سے ٹیلیفونک رابطہ

پیرس : پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ کا برطانیہ سمیت پورپی ممالک کے مسلم لیگ(ق) کے صدور سے رابطہ
مسلم لیگ (ق) کو یورپ میں مضبوط ترین جماعت بنانے کا عزم اور یورپی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے صدر برطانیہ نعیم وڑائچ ،صدر سپین چوہدری عبدالغفار مرہانہ ،صدر ڈنمارک چوہدری شوکت علی،صدر ناروے چوہدری شبیر حسین آف مہمند چک،صدر اٹلی چوہدری ظہور الہی گوٹریا و دیگر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ٹیلیفونک گفتگو میں تمام قائدین نے برطانیہ سمیت یورپ بھر میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا اور اس موقع پر چوہدری منیر وڑائچ نے تمام صدور کو پیرس آنے کی دعوت بھی دی اور یورپ کا مشترکہ اجلاس پیرس میں منعقد کرنے کی بھی دعوت دی جس پر تما صدور نے رضا مندی کا اظہار کیا

Munir Warraich (PMLQ)

Munir Warraich (PMLQ)