counter easy hit

پیپلز پارٹی چاہتی ہے حکومت 5 سال پورے کرے :ملک منیر احمد

Munir Ahmad

Munir Ahmad

پیرس(عمیر بیگ)پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی حکومت اپنے 5سال پورے کرے مگر میاں نواز شریف کے مشیروں اور وزرا کی وجہ سے ان کی مدت پوری ہوتی نا ممکن نظر آرہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی فرانس کے جنرل سیکرٹری ملک منیر احمد نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ آج حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پورے ملک میں کسانوں کا معاشی قتل عام کیا جا رہا ہے اور ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے شعبہ زراعت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران نندی پور پاور پراجیکٹ پر ہونیوالی کرپشن اور بے ضابطگیوں پر بڑی ڈھٹائی سے صرف ایم ڈی کو تبدیل کرکے بغلیں بجا رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں پاناما لیکس پر جلد ازجلد شفاف تحقیقات چاہتی ہیں۔