yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

نیا بلدیاتی نظام۔ اقلیتیں بنیادی حق سے بھی محروم

Yes 2 Webmaster August 18, 2015 1 min read
Biometric System
Share this:
Biometric System
Biometric System

تحریر : اقبال کھوکھر
چند دن قبل ہم نے یوم آزادی پاکستان ( 14 اگست (منایا۔ تقریبات، ریلیوں، جلسوں ،جلوسوں و مختلف پروگرامز کے انعقاد سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ہم آزاد وطن میں آزاد قوم ہیں مگرایک محب وطن شہری ہونے کی حیثیت سے یہ سوال کرنا چاہتا ہوں کہ کیا ہم آزاد ہیں؟ کیا ہمارا وطن آزاد ہے؟بہت سارے دوستوں کے ساتھ اس پہلوپربات چیت کرنے کے بعد میرے یقین کو تقویت ملی کہ ہم ابھی تک نہ ہی آزاد ہیں اور نہ ہی آزادی کے ثمرات سے مستفید ہیں۔کیونکہ اہل دانش کہتے ہیں کہ آزادی کا مطلب ہے اپنی مرضی ورضا سے کسی عمل وعہد کا حصہ بننا۔لیکن پاکستان جغرافیائی طور پرآزاد ضرور ہے مگر شہریوں کے دل ودماغ آج بھی غلام ہیں مختلف عالمی اداروں،شخصیات وگروہوں کے اور ان کے مقاصد کے۔پھرریاست کے بااثر طبقات نے بھی غریب اور پسماندہ طبقات کو اپنا غلام بناکر انہیں مایوسیوں ومحرومیوں سے دوچار کررکھا ہے۔

پاکستان میں بسنے والی مذہبی اقلیتوں کوگزشتہ69سالوں سے ہی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی بے وقت کی وفات سے ہی مسائل ومصائب کا سامنا شروع ہوگیا تھا مگر گزشتہ تین دہائیوں سے جس طرح عموماً اقلیتوں اور بالخصوص مسیحیوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے وہ پریشان وقدرے تشویش ناک ہی نہیں ،آئین پاکستان ونظریہ پاکستان کے بھی منافی عمل ہے جس سے صرف مسیحی ہی نہیں بلکہ ہرحساس وذی شعور پاکستانی مغموم ہے۔اقلیتوں کی تحریک پاکستان سے قیام پاکستان کے لئے تاریخی بے پناہ قربانیوں اورتشکیل پاکستان سے تعمیرپاکستان کے لئے بے مثال خدمات کو یکسرفراموش کرکے ریاستی حقوق شہریت سے بھی محروم کرنے کی مذموم سازشیں کی گئیںاور بہت سوں سے معذرت کے ساتھ برابر کے شہری ہونے کا دعویٰ ایک خوش فہمی کے سوا کچھ بھی نہیں۔علاقائی،تعصباتی وگروہی استحصال کے ساتھ ساتھ قومی سطح پر بھی نظرانداز کیا جاتا ہے گو کہ بہت سارے لوگ اقلیتوں کے دکھوں میں شریک ومداوا بننے کی کوشش کرتے ہیں مگرایک مخصوص طبقہ اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی،زیادتی کو اپناحق سمجھتا ہے۔

یہ سلسلہ دراز اورمضبوط کرنے میں حکومتی پالیسیاں بھی کلیدی کرداراداکررہی ہیں۔پہلے قومی وصوبائی سطح پر جداگانہ پھر غیر حقیقی ،غیرفطری،غیرجمہوری اورغیرآئینی طریقہ انتخابات (سلیکشن) کے ذریعے اقلیتوں کو قومی دھارے سے خارج کرکے سیاسی طور پر کمزور وغیرفعال کیا گیااور عوام کے مسائل سے ناآشنا اور سیاست میں اقتدار کے رسیا لوگ اقلیتوں پر مسلط کرنے کا رواج قانون بنایا گیا۔اب بلدیاتی انتخابات کانیا قانون جو گورنر پنجاب کے دستخطوں سے جاری کیا گیا ہے اس میں بھی اقلیتوں کو براہ راست اپنے نمائندے خودمنتخب کرنے کے بنیادی حق سے محروم کردیا گیاہے۔ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ پنجاب کے تمام نامزدیے ممبران اسمبلی نے اس بل کی حمایت ہی نہیں بلکہ اسے اپنی حکومت کا کارنامہ گنوانے میں پوائنٹ سکورنگ کررہے ہیں۔سب اچھا کی مخدوش صورتحال کو ختم کرنے کے لئے بزرعگ سیاسی رہنماء ایم اے جوزف فرانسس نے بلدیاتی انتخابات میں اقلیتوں سمیت خواتین کوالیکشن کی بجائے سلیکشن کولاہور ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن کے ذریعے چیلنج کرتے ہوئے فوری ختم کرنے کی استدعا کی ہے جس کا فیصلہ کیا ہوتا ہے وہ عدالتی عمل ہے جس پر قبل ازیں کہنا مناسب نہیں۔

اس حوالے سے ایک بات یہ بھی علم میں آئی ہے کہ اس قانون کے حوالے سے اقلیتی حلقوں کے تحفظات وخدشات دور کرنے کے حوالے سے حکومتی سطح پرتین اقلیتی ممبران اسمبلی پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے کا عمل شروع ہوا توایک ممبراسمبلی نے اپنے آقائوں کو خوش کرنے کی غرض سے اسے غیرضروری قراردے کر کمیٹی کاحصہ بننے سے ہی انکارکردیا اس طرح بالواسطہ اقلیتوں کے حقوق کی نفی کی گئی ویسے اقلیتی باشعور حلقے تو پہلے ہی موجودہ سسٹم سے کوئی زیادہ توقعات نہیں رکھتے۔اقلیتی نامزدیوں کا طرزسیاست ایک طرف تودوسری پاکستان عوامی تحریک نے اس نظام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے جس میں وزارت قانون ،الیکشن کمیشن ودیگر اتھارٹیز کو عدالت نے طلب بھی کرلیا ہے۔

حقیقت میں بلدیاتی نظام عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے قائم کیا گیاتھا کہ عوام مقامی سطح پر سہولت کے ساتھ آسانی سے انصاف حاصل کرسکیں مگر اس ”سہولت کاری” نے اقلیتوں کوایک بار پھر یہ احساس سے دوچار اور تقسیم کردیا ہے۔بلدیاتی نظام کے حوالے سے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میںایک اور تشویش ناک صورتحال پیدا کردی گئی ہے کہ بڑی مسیحی آبادیوں کوٹ لکھپت، یوحناآباد، ناط کالونی وغیرہ میں نئی حلقہ بندیوں کو اس طرح مرتب کیا گیا ہے کہ مسیحی آبادیوں کے ووٹرز تقسیم کردیے گئے ہیں ،جہاں جہاں بھی اقلیتی امیدواران کے براہ راست منتخب ہونے کے امکانات ہیں وہاں مسیحی ووٹرزکم اور مسلم ووٹرز زیادہ کرکے اس طرح حلقہ بندیاں کی گئی ہیں کہ کسی بھی طرح مسیحی (اقلیتی) نمائندے براہ راست منتخب نہ ہوسکیں۔اس بارے میں بھی قانونی دروازے کھٹکھٹائے جارہے ہیںلیکن انصاف گھر سے شروع ہونے سے ہی حقوق تک رسائی ممکن ہوتی ہے اقلیتی نمائندوں کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے جسے شائد تاریخ معاف نہیں کرے گی۔

تمام مذکورہ بالا صورتحال کے تناظر میں گزارش کرنا چاہتا ہوں تمام ارباب اعلیٰ سے کہ خدارااقلیتوں کو قومی دھارے سے نکال کر آپ پہلے ہی قائداعظمکے وعدوں اور آئین پاکستان کے منافی جاچکے ہیں اب اقلیتوں کو مقامی سطح پر اپنے بنیادی آئینی حق سے تو محروم نہ کریں۔اقلیتوں کو آزاد مرضی سے اپنے نمائندے منتخب کرنے کاحق دے دیں۔قانون لوگوں کے مفادات کے لئے بنائے جاتے ہیں نہ کہ ان سے جینے کا حق چھیننے کے لئے۔اقلیتوں کو آزادمرضی دے کر ہی مہذب معاشرے وآزادریاست کا خواب پورا کیا جاسکتا ہے۔

Iqbal khokhar
Iqbal khokhar

تحریر : اقبال کھوکھر

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Shuja Hanzada
Previous Post شجاع کی شجاعت کو سلام
Next Post سکیورٹی سسٹم کی مذید بہتری کی ضرورت
Pak Army

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.