counter easy hit

منور تالپور پر مقدمہ درج کرکے میاں صاحب نے سال کا پہلا تحفہ دیا ،زرداری

Munawar Talpur booked on the first year Mian,

Munawar Talpur booked on the first year Mian,

دبئی……آصف علی زرداری نے آج پھر ن لیگ پر الفاظ کی گولہ باری کردی ، طنزیہ جملوں میں انہوں نے کہاکہ میر منور تالپور پر مقدمہ درج کرکے میاں صاحب نے نئے سال کا پہلا تحفہ دیا ، اس تحفے پر ان کا مشکور ہوں۔آصف زرداری نے جاری کردہ گرما گرم بیان میں مزید کہا ہے کہ اسی طرح گزشتہ سال ڈاکٹر عاصم پر مقدمات درج کیے گئے لیکن کچھ ثابت نہ کرسکے، میاں صاحب سن لیں،ماضی میں بھی ہم ان مظالم کا مقابلہ کرتے رہے، اب بھی کریں گے،اب بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ افسوس تو یہ ہے کہ آپ نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا ، نہ ماضی میں لوگ پیپلز پارٹی کے خلاف اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور نہ اب ہوں گے۔