counter easy hit

چودھری شیر علی نے رانا ثناء اللہ کو قانون شکن وزیر قانون قرار دیدیا

Ch Sher Ali,

Ch Sher Ali,

چوہدری شیر علی نے وزیر قانون پنجاب پر ایک بار پھر قتل کا الزام لگا دیا ۔ کہتے ہیں رانا ثناء اللہ پہلے بیس افراد کے قاتل تھے اب اکیس افراد کے قاتل ہیں جس پر رانا ثنا اللہ کہتے ہیں چودھری شیر علی کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے مزید علاج کی ضرورت ہے۔فیصل آباد: (یس اُردو) گلے شکوے مٹ نہ سکے ۔ رانا ثناء اللہ ایک بار پھر فیصل آباد کے شیر کے الزامات کی زد میں آ گئے۔ فیصل آباد میں جھال پل کے قریب ایک سو بتیس کے وی گرڈ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب میں چوہدری شیر علی خوشگوار موڈ میں دکھائی دئیے۔ رانا ثناء اللہ سے ناراضی کے سوال پر ہنس پڑے۔ مذاق کے بعد چوہدری شیر علی نے وزیر قانون پنجاب پر لگائے الزامات۔ رانا ثناء اللہ قانون شکن ہیں۔ پہلے 20 افراد کے قتل کا الزام تھا اب 21 کا ہے رانا عاطف کا قتل بھی رانا ثنا اللہ نے کرایا۔ چوہدری شیر علی نے یہ بھی کہا کہ فیصل آباد کے مئیر کا فیصلہ لاہور سے نہیں ہو گا۔ چوہدری شیر علی کے الزامات پر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس فضول باتوں کا وقت نہیں ہے۔