counter easy hit

ممبئی : موسٹ سٹائلش ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد، بالی ووڈ سٹارز کی بھرپور شرکت

Bollywood Stars

Bollywood Stars

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی میں ’’موسٹ سٹائلش ایوارڈز ‘‘ کی تقریب میں ایشوریا، سونم سمیت دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔

بالی ووڈ اداکار فلمساز اور گلوکار سب ہی موسٹ سٹائلش ایوارڈز کی رونق بڑھانے آئے۔ سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے اپنے شوہر ابھیشک بچن کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئیں۔

سفید لباس میں اداکارہ سونم کپور انتہائی خوبصورت لگی۔ فلمساز کرن جوہر ، گلوکارہ الکا یاگنک نے بھی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔