counter easy hit

قطرینہ کیف کا مومی مجسمہ تیار، کل رونمائی ہو گی

Katrina Kaif

Katrina Kaif

لندن (جیوڈیسک) مادام تساؤ ویکس ورک میوزیم نے بالی وڈ اداکارہ قطرینہ کیف کا مومی مجسمہ تیار کر لیا ہے جس کی باقاعدہ تقریب رونمائی ہفتے کو میوزیم میں کی جائے گی۔ جس کے لئے بالی وڈ کوئین قطرینہ کیف کافی بے قرار ہیں۔

قطرینہ کیف بھی تقریب میں شرکت کریں گی۔ مادام تساؤ کے ترجمان کے مطابق قطرینہ کیف کے اس مومی مجسمے کو بنانے کے لئے 20 مجسمہ سازوں نے چار ماہ سے زائد عرصے کی محنت سے تیار کیا جس پر ڈیڑھ لاکھ پاونڈز کی لاگت آئی۔

اکتیس سالہ خوبرو اداکارہ آٹھویں بالی وڈ شخصیت ہیں جن کا مجسمہ مادام تساو میوزیم میں رکھا جائے گا۔