counter easy hit

ملتان: حساس اداروں اور پولیس کا سرچ آپریشن، 4 افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد

Multan operation

Multan operation

ملتان میں حساس اداروں اور پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چار مشکوک افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بر آمد کر لیا۔
ملتان: (یس اُردو) نیو ملتان کے علاقے میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران چار مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ جن سے اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم شناخت ظاہر نہیں کر ا سکے تھے جس کے باعث حراست میں لیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 150 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی۔