counter easy hit

ملتان: سزائے موت کے قیدی کو آج تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

Multan death row

Multan death row

ملتان میں سزائے موت کے مجرم کو آج سینٹرل جیل میں پھانسی دی جائے گی۔ مجرم نے 2000 میں لین دین کے تنازع پر رشتے دار کو قتل کیا تھا۔
ملتان: (یس اُردو) میاں چنوں کے علاقے چھب کلاں میں انوارالحق نامی مجرم نے لین دین کے تنازع پر سال 2000 میں فائرنگ کر کے اپنے رشتے دار کو موت کی گھاٹ اتار دیا تھا۔ جس پر سیشن کورٹ خانیوال نے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنایا جبکہ اعلیٰ عدالتوں نے موت کا فیصلہ بر قرار رکھا۔ مجرم نے صدر پاکستان سے رحم کی اپیل کی جسے مسترد کر دیا گیا۔ مجرم کی لواحقین سے آخری ملاقات کروا دی گئی ہے۔