counter easy hit

ملتان: دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

Multan during a youth killed

Multan during a youth killed

ملتان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے دوکاندار کو قتل کر دیا. پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا۔
ملتان: (یس اُردو) نوحی علاقے چاہ شہادت والا میں 24 سالہ اقبال اپنی دوکان پر موجود تها کہ ڈاکوؤں نے دوکان میں گھس کر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نوجوان گولیاں لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقع کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا۔ دوسری جانب نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ بهی درج کر لیا گیا ہے۔