counter easy hit

ملتان: دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی، اہل علاقہ کا احتجاج

Multan: 2 Young injured

Multan: 2 Young injured

ملتان کے محمدی محلہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے گھر میں موجود دو نوجوانوں پر فائرنگ کردی، جس وہ شدید زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ملتان: (یس اُردو) محمدی محلے میں دو موٹر سائیکل سوار 4 ڈاکوؤں نے گھر پر دھاوا بھول دیا اور اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کرنے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے گھر میں موجود دو نوجوانوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ زخمی نوجوانوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کی آواز سن کر علاقہ مکین اکٹھے ہو گئے اور واردت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔