counter easy hit

ممتا جیت گئی ، کمسن بچیوں نے ماں کیساتھ جانے کی حامی بھر لی

Mamata wins

Mamata wins

رضوانہ کا شوہر چار ماہ لاپتہ رہا تو وہ بچوں کو لے کر میکے چلی گئی ، عدالت نے بچیوں کو ماں سے ملاقات کا وقت دیا تو ان کا دل موم ہوگیا

لاہور (یس اُردو) بڑوں کی انا بچوں کو رلاتی ہے تو درد دل رکھنے والی ہر آنکھ بھر آتی ہے ۔ ماں کے ساتھ نہیں جانا ، دادی ماں کے ساتھ رہنا ہے ۔لاہور کی رضوانہ کا شوہر خرم 4 ماہ لاپتہ رہا تو وہ چار بچیوں کو لے کر میکے چلی گئی ۔سسرال میں رہ جانے والی دو بیٹیوں کی حوالگی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تو 11 سالہ عروج اور 9 سالہ ردا نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا جس پر احاطہ عدالت میں ساس ریحانہ اور اس کی بہو رضوانہ ایک دوسرے کو کوستی رہیں ۔
عدالت نے بچیوں کو ماں سے ملاقات کا وقت دیا تو معصوموں کا دل موم ہوگیا اور وہ ماں کے ساتھ جانے پر راضی ہوگئیں ۔