counter easy hit

پاکستان تحریک انصاف عوام کی امنگوں کی ترجمانی کر رہی ہے،چوہدری مختار احمد ڈھل

Mukhtar spent

Mukhtar spent

کھاریاں(ڈاکٹر محمد ارشد چوہدری)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری مختار احمد ڈھل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی امنگوں کی ترجمانی کر رہی ہے،قائد انقلاب عمران خان نے پاکستانی قوم کو سیاسی شعور دیا اور اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنا بھی سکھایا، نااہل اور مفاد پرست سیاسی عناصر نے ملکی اقتدار کو گورکھ دھندہ بنا دیا ہیجسے ختم کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اب فرد واحد کی آواز نہیں رہی بلکہ پاکستان کے کروڑوں عوام کے دلوں کی صدا بن چکی ہے،جو اب خیبر پختونخواہ سے نکل کر ملک کے کونے کونے میں گونج رہی ہے،اور بہت جلد دنیا دیکھے گی یہ صدا ملک کے اقتدار کے ایوانوں میں گونجے گی،پاکستان کو حقیقی معنوں میں انصاف دلا کر دیکھائے گی۔