counter easy hit

ملک مسائل کا شکار ہے،اور حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں،ملک محمد شکیل

Mohammad Shakeel

Mohammad Shakeel

کھاریاں(ڈاکٹر محمد ارشد چوہدری)ملک مسائل کا شکار ہے،اور حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار سابقہ چیئرمین مرکزی انجمن تاجران کھاریاں ملک محمد شکیل نے میڈیا سے کیا،انہوں نے کہا کہملکی سطح پر حکمرانوں کی پالیسیاں ملک دشمنی کی عکاسی کرتی ہیں، ملک میں بھارتی ایجنٹ پکڑے جاتے ہیں مگر وزیر اعظم کے منہ سے مذمت کاایک لفظ تک نہیں نکلتا،وزیر اعظم کی یہ خاموشی پوری قوم کیلئے سوالیہ نشان ہے ، بارتی سیاست دان ببانگ دہل کہتے پھرتے ہیں کہ پاکستان میں نواز حکومت کی کامیابی میں ہم نے کردار ادا کیا تھا ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدارمیں آکر موجودہ اور اس سے پہلے کے حکمرانوں کا احتساب کرے گی، قوم کی لوٹی ہوئی دولت وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کروائے گیاور پی ٹی آئی قوم کی مایوسیوں اور محرومیوں کاا زالہ کرے گی