بنگلور: 500 روپے سے کرکٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے محمد سراج کی آئی پی ایل میں لاٹری نکل آئی۔

سراج نے کہا کہ وہ آئی پی ایل سے ملنے والے معاوضے سے حیدرآباد کے کسی اچھے علاقے میں اپنے والدین محمد غوث اور شبانہ بیگم کیلیے گھر خریدیں گے، انھوں نے کہا کہ پہلی بار ایک کلب میچ کے دوران مجھے اچھی بولنگ پر ماموں نے 500 روپے انعامدیا جواس کھیل میں میری پہلی کمائی تھی۔








