counter easy hit

•ہم کل بھی بھٹو والے تھے ہم آج بھی بھٹو والے ہیں۔جنرل سیکرٹری پی پی گوجرخان بنائے جانے پر صدر پی پی وسطی پنجاب کے بے انتہا اعتماد اور حوصلہ افزائی کا شکرگزار ہوں، محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ

 ہم کل بھی بھٹو والے تھے ہم آج بھی بھٹو والے ہیں۔جنرل سیکرٹری پی پی گوجرخان بنائے جانے پر صدر پی پی وسطی پنجاب کے بے انتہا اعتماد اور حوصلہ افزائی کا شکرگزار ہوں، محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ
گوجرخان (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گوجرخان کے نئے جنرل سیکرٹری محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی اعلیٰ قیادت اورخصوصاً صدر پی پی وسطی پنجاب چوہدری قمر الزماں کائرہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بے انتہا اعتماد اور حوصلہ افزائی کا شکرگزار ہوں ۔ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی،صوبائی،ڈویژنل،ضلعی،تحصیلی وسٹی قیادت،کامشکور ہوں جنہوں نے مجھیےجنرل سیکرٹری سٹی گوجرخان نامزد کرکے مجھ پہ مکمل اعتمادکااظہارکیا۔ انشاءاللہ میں شہید بھٹو کے ویژن کے مطابق جمہوریت  کی ترویج کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتین بروئے کار لائوں گا۔ اور  اعلی قیادت،عہدیداران،کارکنان,وابستگان اورحقیقی جیالوں کے اعتماد پہ پورا اترنےاورپارٹی عہدے کو شھید بھٹو اوراعلی قیادت کی جانب سے امانت سمجھ کراس سے انصاف کرنے کی ہرممکن کوشش کروں گا۔

muhammad ramzan mirza, newly, appointed, gen secretary, ppp, gujar khan