counter easy hit

فرانس ، بھارتی سفارتخانہ کا مسئلہ کشمیر پر وفد سے احتجاجی یادداشت وصول کرنے سے انکار   

پیرس (سپیشل رپورٹ)   کشمیر کے حوالے سے گزشتہ ویک اینڈ پر دو بھرپور مظاہروں کے بعد پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پاکستانیوں کا ایک وفد ایک احتجاجی یادداشت پیش کرنے کے لیے حکومتی اداروں سے باقاعدہ اجازت لینے کے بعد بھارتی سفارتخانہ پہنچا۔ لیکن کشمیر کا نام سنتے ہی بھارتی سفارتکار نے احتجاجی یادداشت وصول کرنے سے انکار کردیا۔ اور کہا کہ کشمیر کے حوالے سے کچھ بھی وصول نہیں کریں گے۔ ای یو پاک فیڈریشن یورپ کے جنرل سیکریٹری صاحبزادہ عتیق الرحمن ، پاکستان پریس کلب کے صدر میاں محمد امجد ، پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما قاری فاروق احمد فاروقی ، تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما ماجد چیمہ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کو دنیا بھر میں آشکار کرنے کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کے حوالے سے فرانسیسی اور یورپی یونین کے انسانی حقوق کے اداروں کو بھی خطوط بھیجے ہیں۔ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لائیں گے۔ سات لاکھ بھارتی فوج مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ ہی ہے ، فیر انسانی سلوک کررہی ہے۔ کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے۔ بچوں اور خواتین پر انسانیت سوز ظلم کررہی ہے۔ ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔ ہزاروں نوجوان بھارتی جیلوں میں بے گناہ قید ہیں۔ ہزاروں خواتین کی عصمت دری کی گئی ہے۔ بھارت انسانی حقوق کی پامالی میں سب سے آگے ہے اور عالمی ادارے آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں۔ لیکن کشمیری قوم اب جاگ چکی ہے اور آزادی لیکر رہے گی۔ پاکستانی قوم تن من دھن سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتی ہے۔ اور ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

Indian, embassy, in, franc, refused, to, collect, memorandum, on, Kashhmir