counter easy hit

حکومتی وزرا اخلاقی پستی کی آخری حدوں کو چھورہے ہیں، بوٹ لہرا کر فیصل واوڈا نے اپنی نااہلی پرمہر ثبت کردی، محمد اجمل

حکومتی وزرا اخلاقی پستی کی آخری حدوں کو چھورہے ہیں، بوٹ لہرا کر فیصل واوڈا نے اپنی نااہلی پرمہر ثبت کردی، محمد اجمل

برسلز؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی بیلجئم کے سینئر راہنما محمد اجمل نے فیصل واوڈا  کی بدترین بوٹ لہرانے کی حرکت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزرا اخلاقی پستی کی آخری حدوں کو چھورہے ہیں ۔ پارلیمان میں تاریخ ساز شخصیات بیٹھتی ہیں اور یقیناً اس سے پہلے جو بھی سیاستدان ایسی ننگ آدم حرکات وسکنات کر رہے تاریخ نے انھیں عبرت کا نشان بنادیا اور فیصل واوڈا نے بھی بطور وزیر اپنی آنے والی نااہلی اور بدترین مستقبل کیلئے اینٹ رکھ دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ مقدس ایوانوں میں بیٹھنے کے قابل نہیں اور یہ بات بوٹ لہرانے والی حرکت سے ثابت ہوچکی ہے۔ انشااللہ عوام کو جب بھی موقع ملا وہ اس فاشسٹ حکومت کیخلاف کھڑی ہوگی اور ان بدتہذیب وزرا کا بھرپور احتساب کیا جائیگا۔

 

MUHAMMAD AJMAL, SENIOR, LEADER, PPP, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website