counter easy hit

چوہدری محمدافضل گج کی قیادت میں قافلہ حضرت سخی لعل شہبازقلندرؒ کے مزارکے غسل کی تقریب میں شرکت کے بعدلالہ موسیٰ واپس پہنچ گیا

Muhammad Afzal

Muhammad Afzal

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)ممتازسماجی وسیاسی شخصیت چوہدری محمدافضل گجرڈنمارک آف ڈمیان کی قیادت میں قافلہ حضرت سخی لعل شہبازقلندرؒ کے مزارکے غسل کی تقریب میں شرکت کے بعدلالہ موسیٰ واپس پہنچ گیا،لالہ موسیٰ ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر چوہدری عمران اشرف پسوال گجرآف علی چک،صحافی جمیل احمدطاہر،عرفان سیالوی،رانامہتاب اسلم،چوہدری خالدمحمودنے ان کو پھولوں کے ہارپہناکروالہانہ استقبال کیا،شب معراج کے موقعہ پرسیون شریف میں دربارسخی لعل شہبازقلندرؒ کوغسل دینے کی خصوصی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں ملک عمیر،علامہ انعام الحق صابری سمیت عقیدت مندوں کی کثیرتعدادشامل تھی،وفدکے شرکاء ایک ہفتہ سیون شریف میں رہے اس دوران انہوں نے کئی مرتبہ دربارحضرت سخی لعل شہبازقلندرؒ پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔