counter easy hit

عیدالاضحیٰ ایثار وقربانی کا درس دیتی ہے اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو جذبہ ایثار سے مالا مال کریں۔ محمد افراسیاب

پیرس ( نمائندہ خصوصی)پیرس کی معروف سماجی وکاروباری شخصیت محمد افراسیاب نے قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ہم وطنوں  کو عید الاضحیٰ کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ھوں. اللّہ پاک آپ سب کو ھمیشہ شاد و آباد رکھے اور آسانیاں دینے اور آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثما آمین ۔تمام اہل اسلام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں، اللہ رب العزت سے دعا گو ہوں کہ ہمارے ٹوٹے پھوٹے اعمال  قبول فرمائے اور ہم پر اپنی خاص رحمتوں کے نزول فرمائے،

عید الاضحٰی کے موقع پر سب مسلمان اپنی اپنی حیثیت کے مطابق سنتٍ ابراہیمی کو زندہ کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔ قربانی کا یہ عمل صرف خون بہانے اور گوشت بانٹنے تک محدود نہیں، بلکہ سنتٍ ابراہیمی کو پورا کرنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ زندگی کے ہر معاملے میں ہم دینٍ اسلام کو اپنا شعار بنائیں اور اس کے علاوہ باقی سب چیزوں، اپنی نفسانی خواہشات، اپنی مرضی، اپنے خیالات کو دینٍ اسلام پر قربان کر دیں۔ یہی نہیں، بلکہ جب کبھی دینٍ اسلام کی سربلندی اور اشاعت کے لیے جان بھی قربان کرنی پڑے تو اس سے بھی دریغ نہ کریں ان شاءاللہ۔ اللہ تعالٰی ہم سب کی قربانیوں کو قبول فرمائے، اور اس سنتٍ ابراہیمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں ہر معاملے میں اخلاص بھی عطا فرمائے۔ ہمارے جو مسلمان بہن بھائی حج کے لیے گئے ہیں، اللہ ان کے حج کو قبول فرمائے،ا ور ہمیں بھی اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائے۔‌آمین۔ Muhammad Afrasiyab, reknown, business, men, and, social, personality, send, eid, greetings, to, all, muslims, and, Pakistanis