counter easy hit

عمران خان نے بھی ضرب عضب کی کامیابی کا کریڈٹ وزیراعظم کو دیدیا

mran Khan, the prime minister e success of Zarb

mran Khan, the prime minister e success of Zarb

تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے متحدہ اپوزیشن بنانے کا اعلان کر دیا۔ عمران خان کہتے ہیں شریف برادران پارلیمنٹ کو کچھ نہیں سمجھتے۔ ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے جو قبول نہیں۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر کپتان وزیراعظم کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔
لاہور: (یس اُردو) پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کپتان نے واضح پیغام دے دیا۔ کہتے ہیں بہت ہو گئی اب فرینڈلی اپوزیشن نہیں ہو گی۔ عمران خان نے کہا کہ شریف برادران نے بادشاہت قائم کر رکھی ہے۔ پنجاب میں اپوزیشن کی آواز اکثریت کے مقابلے میں دب جاتی ہے مگر اب سوالوں کے جواب لیں گے اور مطالبات بھی منوائیں گے۔ کراچی میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کو ن لیگ کا امتحان قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ رینجرز پیچھے ہٹ گئے تو حالات پھر خراب ہو جائیں گے۔ کپتان نے دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن ضرب عضب پر وزیراعظم کی تعریف بھی کی۔