counter easy hit

الوداع عہد کمال: کمال احمد رضوی سپردِ خاک

Kamal Ahmed Rizvi buried

Kamal Ahmed Rizvi buried

الف نون کا مشہور کردار الن نبھانے والے باکمال فنکار کمال احمد رضوی لاکھوں مداحوں کو اداس کر کے دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کمال احمد رضوی کو ڈیفنس کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
کراچی: (یس اُردو) باکمال فنکار کمال احمد رضوی کی وفات کی خبر مداحوں کو سوگوار کر گئی۔ کمال احمد رضوی نے اداکاری کی دنیا میں منفرد پہچان معروف مزاحیہ اردو ڈرامے الف نون سے بنائی جس میں انہوں نے الن کا کردار نبھایا اور لاکھوں پاکستانیوں کی دل جیتے۔ وہ گزشتہ روز 85 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ عسکری 3 میں ادا کی گئی، جس میں فنکاروں، ادیبوں اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کمال احمد رضوی بچوں کے مشہور رسالے تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ شمع اور آئینہ نامی رسالوں کے بھی ایڈیٹر رہے۔ انہوں نے اپنے فنی کیرئیر میں ریڈیو اور اسٹیج پر بھی کردار نگاری کی۔ وہ نئے آنے والے اداکاروں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ لاکھوں مداحوں کو اداس کر جانے والے کمال احمد رضوی کو ڈیفنس فیز 4 کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔