counter easy hit

ہالی ووڈ کی ایکشن کامیڈی فلم مسٹر رائٹ کا پہلا ٹریلر

 Mr. Wright's first

Mr. Wright’s first

لاس اینجلس ……مار دھاڑ پر مبنی فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ کامیڈی رومانس فلم مسٹر رائٹ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
پیکو کبیزاس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے، جو جرائم کی دنیا سے تعلق رکھنے والے ایک قاتل کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے اور اسے مسٹر پرفیکٹ سمجھ لیتی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں سیم راک ویل،اینا کینڈرک،ٹِم روتھ،جیمز رینسن،اینسن ماؤنٹ اور مائیکل ایکلینڈ شامل ہیں۔کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور یہ فلم 8اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔