counter easy hit

کامیڈی سے بھرپور امریکن اینیمیٹڈ فلم دی اینگری برڈز کا نیا کلپ

The Angry Birds

The Angry Birds

لاس اینجلس ……کامیڈی فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکن فنش3Dاینی میٹڈایکشن فلم دی اینگری برڈز (The Angry Birds) کا نیاکلپ جاری کردیا گیا ہے۔
کلے کیٹس اور فرجل ریلے کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مشہور زمانہ اینگری برڈز ویڈیو گیم کے شوخ و چنچل اینی میٹڈ کردار اپنی شرارتوں کے ذریعے دیکھنے والوں کو محظوظ کرتے دکھائی دینگے۔فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والوں میں جیسن سیڈیکش،جوش گیڈ،ڈینی مک برائیڈ،بل ہیڈر،مایا روڈولف اور ٹونی ہیل سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔جان کوہن اور کیتھرین ونڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 20مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔