counter easy hit

مسٹر ٹین پرسنٹ نے ایسی پیشگوئی کر دی کہ آپ غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک)پیشی پر پیشی تو آصف زرداری اور نواز شریف بھگت رہے ہیں مگر کچھ ہونے کو ابھی بہت وقت پڑا ہے۔نہ 9من تیل ہو گا نہ رادھا ناچے گی۔ اب اگر زرداری اور نواز شریف کی طرف سے ڈیل کی صورت میں کوئی پیسے نہیں ملتے تو حکومت اپنا خزانہ کیسے بھرے گی اور یہ لوٹا ہوا پیسا لا کر قوم کو کیسے دے گی جس پر انہوں نے اتنے بڑے بڑے وعدے کیے ہوئے ہیں۔آصف زرداری سے صحافیوں نے سوال کیا کہ آپ کو لگتا ہے کہ یہ حکومت پانچ سال پورے کر لے گی تو انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ۔ یعنی زرداری صاحب کو عمران خان کی حکومت 5سال پورے کرتی نظر نہیں آتی۔ہوسکتا ہے حوکمتی مدت پوری نہ کرے اور دوبارہ الیکشن ہون جائیں ۔انہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں یا نیب چلے گا یا معیشت چلے گی وگرنہ یہ دونوں چیزیں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتیں۔صحافی کے سوال پر کہ کیا نواز شریف صاحب کو علاج کے لیے لندن چلے جانا چاہیے پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اللہ سب کو صحت دے اگر نواز شریف صاحب علاج کے لیے باہر جانا چاہتے ہیں تو چلے جائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ حکومت کے خلاف ہر مزاحمتی تحریک کا حصہ بنیں گے اور اس حکومت کے خلاف ڈٹ کر اپوزیشن کریں گے۔اب وہ وقت نہیں رہا کہ آپ کسی کو بزور دبانے کی کوشش کریں گے،جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر بلیک میل کریں گے۔بہتر یہ ہے کہ اداروں کو ان کا کام کرنے دیں اور انہیں سیاست سے پاک رکھا جائے۔اگر سیاسی فیصلے ملکی اداروں کے ذریعے کرائے جائیں گے تو پھر معاملات زیادہ دیر تک چلتے نظر نہیں آتے۔آصف زرداری پہلے بھی اپنے بیان میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ ہماری خواہش ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے مگر ایسا ہوتا نظر نہیں آ رہا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website