counter easy hit

جناب ممنون حسین صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر پیغام

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

پیرس۔ ہم ۱۱/اگست کا دن اقلیتوں کے قومی دن کے طور پر مناتے ہیں جسے ہماری قومی تاریخ میں خاص مقام حاصل ہے۔ اس دن ہم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے افکار کی روشنی میں تمام مذاہب کے لوگوں کو بلاتفریق حقوق کی فراہمی کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔ اقلیتوں کے دن کے طور پر منانے کا ایک مقصد قومی زندگی میں ان کی خدمات کا اعتراف بھی ہے۔ ہماری اقلیتی برادری کی وطن سے محبت اور اس کے لیے آگے بڑھ کر کچھ کر گزرنے کا جذبہ بے مثال ہے اور قومی دھارے میں ان کا فعال کردار اس کا گواہ ہے۔
قائداعظمؒ نے پہلی قانون ساز اسمبلی سے اپنی تاریخ ساز تقریر میں فرمایا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کے حقوق برابر ہوں گے۔ قائداعظمؒ کی ان ہی سنہری ہدایات کی روشنی میں موجودہ حکومت نے اقلیتوں کی بہبود کے لئے متعدد غیر معمولی اقدامات کیے ہیں جو اس حوالے سے سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔
آیئے! آج کے دن یہ عہد کریں کہ مذہبی ہم آہنگی کے لیے ہم اپنی کوششیں تیز کریں گے تاکہ وطن عزیز میں جمہوری روایات فروغ پاسکیں اور معاشرے میں امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کے جذبات پروان چڑھ سکیں۔