counter easy hit

صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے طلباء سے خطاب کا گری راج کالج میں براہ راست ٹیلی کاسٹ

Pranab Mukherjee, students, addresses

Pranab Mukherjee, students, addresses

نظام آباد : مسٹر رام موہن ریڈی پرنسپل اور ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو گری راج کالج نظام آباد کی اطلاع کے بموجب ملک کے صدر جمہوریہ جناب پرنب مکرجی کے طلباء اور نوجوانوں سے خطاب کا گری راج کالج میں دہلی سے براہ راسٹ ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی نے لیپ ٹاپ پروجیکٹر اور فورجی انٹرنیٹ خدمات کے استعمال سے اس پروگرام کے براہ راست ٹیلی کاسٹ کو یقینی بنایا۔ ضلع کلکٹر محترمہ یوگیتا رانا کے دفتر سے جاری ہدایت کے مطابق صدر جمہوریہ کے خطاب کو طلبا کو دکھانے کے انتظامات کئے گئے۔ کالج آڈیٹوریم میں400سے ذائد طلبا وطالبات اور اساتذہ نے اس براہ راست خطاب کا مشاہدہ کیا گیا۔

ویڈیو کانفرنس سہولت کے ذریعے ملک بھر کے منتخبہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا اور اساتذہ کو اس پروگرام سے جوڑا گیا تھا۔ صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں اس بات پر اطمینان کااظہار کیا کہ ملک میں تعلیم کی ترقی ہورہی ہے اور آج ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہم نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر ایک ساتھ یہ پروگرام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں 600 ملین سے ذائد نوجوان ہیں۔ہمیں ان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بہتر طور پر استعمال کرنے اور ملک کی تعمیر کی ضرورت ہے۔

نوجوانوں میں کچھ نیا کرنے کا جذبہ ہونا چاہئے۔ہندوستان میں غربت’بیروزگاری’عدم مساوات اور تغذیہ کی کمی کے مسائل ہیں۔ انہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے مسائل کے حل کے لئے اپنے طریقہ کار میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ ہماری ترقی عوام کے خواہشات کے مطابق ہو اور حقیقی خوشحالی ہمیں نصیب ہو۔پروگرام کے دوران ملک بھر کے آئی آئی ٹی اور دیگر کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبا ت نے صدر جمہوریہ سے سوالات کئے۔ جس کے جوابات دیتے ہوئے صدر جمہوریہ نے سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ سماجی سطح پر بھی ترقی کی بات کی۔اس پروگرام کے انتظامات نیشنل انفارمیشن سینٹر دہلی نے کئے۔

Pranab Mukherjee, students, addresses

Pranab Mukherjee, students, addresses