counter easy hit

ایم کیو ایم کے خواجہ اظہارالحسن سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر

Khawaja Izhar ul Hassan

Khawaja Izhar ul Hassan

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر ہو گئے ہیں۔

شہریار مہر کی جانب سے قائد حزب اختلاف کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا ہے۔

قبل ازیں ایم کیو ایم کے رہنما سید سردار احمد کا کہنا تھا کہ شہریار مہر کے استعفیٰ کے بعد ہم نے ارکان کی اکثریت کے ساتھ سیکرٹری سندھ اسمبلی کو قائد حزب اختلاف کے لئے درخواست کی تھی۔

دوسری جانب فنکشنل لیگ کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر شہریار مہر نے اپنا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کو بجھوا دیا ہے۔ گزشتہ روز شہر یار مہر نے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں عہدہ چھوڑنے کے لئے استعفیٰ منظور کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔