counter easy hit

گوجرانوالہ: طلباء گلو بٹ بن گئے، 2 گروہوں میں تصادم، موٹر سائیکلوں کا کباڑا

motorcycles junk

motorcycles junk

گوجرانوالہ میں بھی گلو بٹ سامنے آ گئے، نجی یونیورسٹی میں دو طلباء گروپوں میں لڑائی کے بعد ایک گروپ نجی کالج پر حملہ آور ہو گیا، موٹر سائیکلیں توڑ پھوڑ ڈالیں۔
گوجرانوالہ: (یس اُردو) پہلوانوں کے شہر میں بھی ایسے گلو بٹ پیدا ہو گئے ہیں جنہوں نے مخالف گروپ سے لڑائی کا غصہ نجی کالج کی پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلوں پر نکال دیا۔ نجی یونیورسٹی کے طلباء کے حیدر اور قاسم گروپوں کا پہلے سیالکوٹ روڈ پر آمنا سامنا ہوا، لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔ اس کے فوری بعد حیدر گروپ ایک نجی کالج پہنچ گیا اور پتھراؤ کے بعد گلو بٹ اسٹائل میں پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلوں پر ڈنڈوں سے دھاوا بول دیا۔پتھراؤ سے کالج کی عمارت کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ تھانہ اروپ کی پولیس موقع پر پہنچی تو حملہ آورفرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی ہے اور گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔