counter easy hit

عید میلاد النبی ﷺ کے آغاز پر توپوں کی سلامی

وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی ہے۔

Mortar salute at the beginning of Eid Milad un nabi SAWWعید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریبات کا آغاز نماز فجر کے بعد قومی سلامتی اور ملکی یکجہتی کی دعا اور 101 گولوں کی سلامی سے کیا گیا۔یوم ولادتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر آج علی الصباح بھی پاک فوج کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 21، 21 توپیںداغی گئیں۔ پاک فوج نے لاہور کے محفوظ شہید گیریژن اور پشاور کے کرنل شیرخان اسٹیڈیم میں توپوں کی سلامی دی ۔ پاک فوج کی جانب سے اہم مواقع پر وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی جاتی ہے۔